ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اسکول ڈراپ آؤٹ اور مدرسہ کے182 طلباء کا کامیاب طورپر برج کورس مکمل،اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سرٹیفکیٹ دیں گے 

اسکول ڈراپ آؤٹ اور مدرسہ کے182 طلباء کا کامیاب طورپر برج کورس مکمل،اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سرٹیفکیٹ دیں گے 

Fri, 13 Jul 2018 22:47:54    S.O. News Service

نئی دہلی:13/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کل ان طلباء کو سرٹیفکیٹ دیں گے ،جنہوں نے ‘برج کورس’میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس برج کورس کا انعقاد اقلیتی امور کی وزارت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسکول ڈراپ آؤٹ اورمدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کے لئے مشترکہ طورپر کیا تھا۔اقلیتی امور کی وزارت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے برج کورس کا آغاز کیا تھا، تاکہ مدرسہ طلباء اور اسکول ڈراپ آؤٹ طلباء کو اصل دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کیا جاسکے۔اس سال برج کورس کے تحت کل 260 طلباء کو ٹریننگ دی گئی ہے، جن میں سے 182 طلباء نے کامیاب طورپر برج کورس مکمل کرلیا ہے اور انہیں کل سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں اقلیتی امور کے وزارت نے ایک ٹریننگ پروگرام کا آغاز بھی کیا تھا تاکہ مدرسہ کے اساتذہ کو اصل دھارے کے تعلیمی نظام سے جوڑا جا سکے۔اقلیتی امور کی وزارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مدرسہ کے اساتذ ہ کے لئے ریزینڈشیل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ان اساتذہ کو سائنس ، ریاضی، کمپیوٹر ، ہندی اور انگریزی جیسے اصل دھارے کی تعلیم دی جارہی ہے۔کل سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر جناب نقوی کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب اے لوئیکھم، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب طارق منصور، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر جناب طلعت احمد، گرو ہرکشن پبلک اسکول سوسائٹی کے چیئر مین جناب ایس منجیت سنگھ جی کے، ڈائسیز آف دہلی۔ چرچ آف نارتھ انڈیا کے نمائندہ بشپ کولن تھیوڈور، مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر لیہہ 150لداخ کے سیکریٹری وین ناگا سین، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جناب آررحمان اوردیگر معززین موجود ہوں گے۔


Share: